Day Second 28-05-2022
بیشک میرا یہ فیصل آج مجھے پتا چلا کہ اس وقت درست نہیں تھا پر بہنوں کی محبت اور والدہ کی گود کی گرمی نے یہ تلخ فیصلہ لینے پر مجبور کر دیا اپنے دوستوں کی ماؤں بہنوں کو دیکھ کر دل میں یہ خواہش جاگ اٹھی کہ کیوں نا میں بھی اپنی بہنوں کو جا کر لے آؤں اورپھر ہم سب مل جل کر رہیں اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے میں نے کراچی کے لیے کمر بستہ ہوا آج میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس وقت میرے دادا،دادی اور والد صاحب کے پاس میرے علاوہ کوئی بھی بچہ نا تھا اور بچوں کے بغیر کسی گھر کی رونق کا کیا ہوتا ہے بچوں والے اور بغیر بچوں والے خاندان خوب سمجھتے ہیں پھر بھی نا جانے دل میں ایسی کیا ٹھانی کہ میں نے کراچی کا رخ کیا اور دوستو! میں کراچی جانے کے لیے بھائی نما چاچو کے ساتھ کراچی آنے کا ٹکٹ لیا اور اس وقت ٹکٹ دو سو پچاس روپے میں تھا جو آج دو ہزار سے بھی زیادہ ہے ............ ...