Posts

Showing posts from May, 2022

My Marriage was a big assignment for me and My family 31052022

Image
جب میں نے ہاں کر دی تو پھر دن اور راتیں سوچنے اور انتظار کرنے میں گزرنے لگے دونوں خاندانوں کے آپس میں ملنے ملانے کے سلسلے شروع ہو گئے . دوستو! معافی چاہتا ہوں کہ میں نے آپ سے سلام دعا نہیں کی. تو عزیزو  علیکم. امید کرتا ہوں آپ سب لوگ خیر سے ہوں گے. تو دوستو! جہاں میری منگنی ہوئی وہ گھر تو اچھا تھا پر میرے گھر والے مطلب میری بہنیں اور بھائی کا اندازے زندگی بڑا ہی نرالہ تھا . کسی کو اپنے برابر سمجھتے ہی نا تھے پھر وقت گزرتا گیا اور میرے گھر والوں کی اور میری میری منگیتر کے گھر والوں سے نا بن سکی اور ایک وقت آیا کہ مجھے فیصلہ کرنا تھا کہ کیا کروں بس وہی ہوا جس کا خطرہ تھا جب لڑکی کی والدہ نے مجھے پوچھا کہ بیٹا آپ کیا کہتے ہو شادی کرنی ہے یا نہیں تو میں صاف جواب دے دیا کہ ماں جی نہیں. دوستو میری نہ کے پیچھے دو وجوہات تھیں ایک اس وقت کوئی شادی کے اخراجات کا انتظام نہیں تھا اور دوسرے یہ زبردستی والا رشتہ لگ رہا تھا سو میں نے مناسب جانا بجاے اس کے کہ شادی کے بعد مشکلات آئیں میں نے انکار کو ہی ٹھیک جانا. مگر میرے اس انکار سے لڑکی کی والدہ بیمار ہو گئیں جس کا مجھے افسوس ہوا. ... دوستو آپ سو...

My teaching carrier and My family and Friends 28052022

Image
--------- اسلام و علیکم عزیزو مجھے خداوند میں پوری امید ہے کہ آپ سب اس پاک ذات کے فضل و کرم سے اچھے ہیں. دوستو بات ہو رہی تھی ایک نوجوان کی جو اپنے مستقبل پر نظریں ٹکائے ہوے آگے بڑھتا ہے پر میں تو اپنی فیملی پر توجہ کر کے چل رہا تھا کہ ان کو کسی قسم کی کمی نا آنے پاۓ اس کے لیے میں صبح سات بجے گھر سے نکلتا اور رات کم و بیش دس یا کبھی کبھار ساڑھے دس بجے آتا تھا.پہلے سکول اور پھر ہوم ٹیوشن . بس اسی طرح سے میں نے اپنی فمیلی کو مدد کی ہے. میں اپنے ان سارے نشیب و فراز میں ایسا ڈوبا کے اپنی اس عظیم ہستی یعنی پیارے والد محترم کو نظر انداز کر گیا میں اس وقت تعلیم کے اعتبار سے ایک مناسب مقام حاصل کر چکا تھا اور اور میں نے دو نوکریاں بھی شروع کر لی تھیں میں دوستو صبح میں سو فٹ روڈ پر موجود سالویشن آرمی سکول میں صبح کی نوکری اور دوپہر میں سینٹ فرانسس زیوئیر ہائی سکول میں شروع کر دی تھی.اب وقت اور حالات میں تھوڑی سی تبدیلی آنے کا وقت تھا یعنی اپنی ذاتی فیملی بنانے کا وقت آ پنہچا .......... نوجوانوں کی طرح میں بھی ایک آئیڈیل سوچ رکھا تھا اب اس کو حاصل کرنے کا وقت آ گیا ...... پر کیا معلوم تھا کہ آئی...

During Duty Completion of B.Sc. and B. Ed. 27052022

Image
سن ١٩٩٢-٩٣ میں میں نے فیڈرل گورنمنٹ اردو سائنس کالج سے جغرافیہ ارضیات اور کیمیا میں اپنی بی ایس سی مکمل کی. اور پھر ٹھیک اس کے بعد میں نے گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سے بی ایڈ کی ٹریننگ حاصل کی. یعنی میں سن ١٩٩٥ میں ایک باقاعدہ تربیت یافتہ ٹیچر کی حیثیت سے ڈیوٹی کرنے لگا . پہلے جو کام بغیر تربیت کے کر رہا تھا اب وہ کام بڑے اچھے طریقے سے سرانجام پانے لگا.ساتھی مالمینمیں عزت اور بھی بڑھ گئی اور اس ساری ڈگریوں کے پیچھے دو شخصیات کو ہاتھ تھا ان میں ایک میری چھوٹی بہن شگفتہ اور اور میرے سکول کے پرنسپل جناب عمانویل ولیم تھے جنہوں نے یہ ممکن کیا کہ میں پہلے بی ایس سی جو بہن کے زبردستی کرنے پر کر گیا اور بی ایڈ میں اپنے پرنسپل کے ابھارنے پر .کر سکا .اس پر اس وقت میری تنخواہ میں بھی اضافہ ہو گیا اور احترام میں بھی.میری بہن کا کہنا تھا کہ آج جیسے بھی کر کے بی ایس سی کر لو تو مستقبل میں آپ کے کام آے گا. سو وہ ہو رہا ہے عزیزو! باتیں شائد آپ کے لئے دلچسپی کا سبب نا ہوں لیکن میری زندگی کے وو کڑوے سچ ہیں جن سے میری زندگی دوچار رہی ہے. بی ایس سی کرنے کر دوران بسوں میں سفر پھر کالج میں کلاس کے بعد سکول می...

My Friends and Me In the area was very Famous 26052022

Image
عزیزدوستو! آج تھوڑی میرےدوستوں کے متعلق بی بات جائے کیونکہ میں زیادہ سوشل نہیں ہوں لیکن پھر بھی میں شادی سے پہلے دوستوں کو بھی بھر پور وقت دیا کرتا تھا .میرے سات دوست تھے جن میں ایک میرے پیشے ولا تھا اور باقی چھ میں سے تین پولیس والے ایک دوکان دار ایک تلاش روزگار ایک پیلی ٹیکسی کا ڈرائیور تھا. دوستو ہم سب علاقے میں بڑے اثر رسوخ والے سمجھے جاتے تھے جس طرف سے گزرتے لوگ احترام کرتے تھے کیونکہ ہمارا یہ گروپ سب سے الگ تھلگ تھا . کرسمس پر زیادہ تر لڑکے شراب پیتے ہیں اور اور پیتے تھے پر میں اور ہم میں سے ایک اور دوست نہیں پیتا تھا اور پھر رات مڈ نائٹ  ہمارا ایک دوسرے کے گھر میں آنا جانا تھا پر وعدہ یہ تھا کہ ہم ایک دوسرے کے گھر اور گھر والوں کی عزت کریں گے. مطلب یہ تھا کہ بہن، مائیں اور باقی رشتے باہم مشترکہ ہوں گے سو خدا کا احسان ہے ہم نے اس وعدہ کو نبھایا . تو عزیزو ہمارے شب و روز اکٹھے گزارنے لگے اور راتوں بیٹھ کر باتیں کرنا اور پھر کبھی کبھار وی سی آر پر اس دور میں بھارتی فلمیں دیکھنا ہمارا شوق تھا کبھی کبھار سنیما جا کر آرنلڈ شوازنیگر اور ویں ڈیم کی انگلش فلمیں دیکھنا ہمارا معمو...

Here is New twist in my life 25052022

Image
........... آداب دوستو! مجھے الله پاک کے نام میں پوری بھر پور امید ہے کہ آپ سب دوست ٹھیک ہوں گے . تو میرے پیارے دوستو میں نے ٹیچنگ شروع کر دی نہیں پتا تھا کہ یہ پیشہ کیسا ہے صرف اپنے نہایت ہی قابل احترام استاد جی کے کہنے پر ابتدا کر لی اور پھر آج تک یہی کرتا جا رہا ہوں. پیشہ بہت اچھا ہے اس میں صرف عزت اور احترام ہی ہے جو میں نے آج تک دیکھا ہے اور جو ٹیچر اچھے سسٹم میں ہیں وہ اچھا خاصہ کما رہے ہیں پر شائد میری روزی کچھ اس طرح ہی ہے. میں سمجھتا ہوں اس میں بھی خالق و مالک کی خاص رضا ہے. تو میرا ٹیچنگ میں پہلا سال تو سکول میں شائد بس گزارا کرنے کا تھا یعنی میں سولہ سو مطلب ١٦٠٠ روپے پر کام کرنا شروع ہو گیا. اور پھر ٹھیک اسی سال سکول اسٹاف کا کوئٹہ جانے کا پروگرام بن گیا اور مجھے بھی پرنسپل صاحب نے کہا کہ میں بھی جاؤں گا لیکن اس وقت میں ینگ تھا سکول کے رعایتی فارم پر میں بھی اسٹاف کے ساتھ کوئٹہ چلا گیا اس وقت ہمارے ساتھ اس وقت کے سینٹ پیٹرک کالج صدر کے پرنسپل بھی تھے یہ اس وقت سکول میں کیمسٹری پڑھایا کرتے تھے اور میں جنرل سائنس اور جغرافیہ پڑھاتا تھا. چند دن پڑھانے کے بعد کالج میں بی ای...

Time to Visit Again to My Birth Place (Punjab) 25052022

Image
جب میں نے یہ خبر سنی تو پیرو تلے زمین نکل گئی نا جانے چچی نے کیا کیا خواب سجا رکھے تھے میرے چچا زاد بہن بھائی ابھی چھوٹے تھے ان کو سمبھالنے والا کوئی نا تھا. میرا مطلب ہے چچی اکیلی ہو گئی تھیں.. میں اور والدہ مرحومہ دونوںپنجاب چلے گئے اور ان کی جو چند ایک رسومات تھیں پوری کر کے واپس آ گئے .لیکن عزیزو! یہ دن بھی بڑے مشکل تھے کیونکہ پنجاب میں جو ہمارا گھر تھا میرے بعد اجڑ گیا تھا . دادا جان کبھی جہلم تو کبھی گاؤں میں اور فو ایک بار میرے پاس کراچی. تو وہ گھر پڑوسیوں نے آہستہ آہستہ قبضہ کر لیا اور جب ہم چچا کے افسوس کے لئے پنجاب گئے تو میرے رشتے میں تایا جان تھے ان کے گھر میں ٹھرے مجھے کچھ اچھا نہیں لگا. پھر میں تو آ گیا کیونکہ اس وقت اتنی سمجھ نہیں تھی کہ معاملات کو ٹھیک طرح سے سمجھ لیتا . واپس آ کے پڑھائی میں مصروفے عمل ہو گیا .دوستو! میں نے ابھی بارویں جماعت پاس ہی کی تھی تو میں دوبارہ پنجاب گیا والد صاحب اور دادا جان کو ملنے . مگر اس دفعہ میں وہاں جا کر ٹائیفائیڈ کا شکار ہو گیا اور والدہ صاحبہ کو مطلع کیا تو وہ مجا=مجھے کراچی لے کر آئیں .ابھی میں پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا تھا کہ جہاں سے م...

I lost My Precious Personality in My Life

Image
😪😭😥😪😭عزیزو! میں آپ سے صد معذرت خواہ ہوں کیونکہ دوران میں نے اپنی داستان کے دوران اپنے پیارے چچا جان کا ذکر نہیں کیا مری یہ وہ ہستی تھیں کہ جو فرمائش میرے والد یہ دادا جان پوری نہیں کرتے تھے وہ چچا جان پوری کرتے تھے اور پھر خوشی سے کرتے تھے . مجھے بچپن میں روسی کتے بہت پسند تھے چچا جان نے دو دفعہ مجھے یہ روسی کتے دلاے پر میری قسمت دونوں مر گئے .جس کا مجھے آج بھی افسوس ہوتا ہے . میں  کا بہت خیال رکھا تھا پر نا جانے کہاں گلتی ہوئی . تو میں چچا جان کا میرے ساتھ پیار بتا رہا تھا طبیعت کے بڑے ٹھنڈے تھے جلدی غصے میں نہیں آتے تھے. اور شادی کے بعد تو بہت ہی ٹھنڈے ہو گئے تحت ہر بات بڑھی جلدی ماں جاتے تھے.کچھ عرصۂ چچی جان ہمارے ساتھ رہیں پھر وہ ان کو اپنے ساتھ جہلم شہر لے گئے جہاں ان کی نوکری تھی. میں اور دادا دوبارہ اکیلے رہ گئے ایک دوسرے کی مدد کے لئے کیونکہ دادا جان صبح کا ناشتہ بنا کر کام پر وچلے جاتے اور پھر میں باقی کام سکول سے آ کر سمبھال لیتا تھا.میں آپ کو شائد بتا چکا ہوں کہ پورے گھر کی صفائی اور پھر سبزی وغیرہ بی پکانا. اور پھر دوپہر کو دوستوں کو بھی ٹائم دینا اور جو میرا ...

MY BRIEF LIFE HISTORY

اقبال یوسف(مئی سن دو ایک ہزار نو سو اڑسٹھ ) والد  یوسف مسیح  والد  سردار مسیح  والد  اروڑہ مسیح 

HOME

Meeting of Two known Husband and Wife who have become unknown

Image
تو دوستو! سلسلہ آگے بڑھاتے ہیں آج میں ایک بارپھر آپ کو پنجاب لے چلتا ہوں اور آپ کے ساتھ کچھ یادیں شئیر کرتا ہوں . جب میں والدہ کو لے کر پنجاب گیا تو میرے والد صاحب بے حد خوش ہوے. دوستو! میرے ابو بڑے شریف اور سادہ سے بندے تھے اور میری والدہ ٹھہری شہر گوجرانوالہ اور پھر کراچی جسے شہر کی  تربیت یافتہ خاتون میرے والد صاحب کو ایسے انگلیوں پر نچاتی تھیں . ان کو ایک  بھی نہیں گننے دیتی تھیں . اور پھر عزیزو انہوں نے کراچی میں جب شادی کر رکھی تھی تو پھر میرے والد صاحب کو کیسے خاوند کی حیثیت دے سکتی تھیں. مگر والد صاحب ایک لمبے عرصے کے بعد میری ماں کو ملے تھے ان کو اس بات کی خبر نہیں تھی کہ وہ دوسری شادی کر چکی ہیں اور پھر میں بھی اس بات کو چھپایا کیونکہ میں ان کو رنجیدہ نہیں کرنا چاہتا تھا. گرمیوں کی چھٹیاں گزاریں اور پھر واپسی کا سفر ترتیب دیا تو ابو کچھ رنجیدہ سے ہو گئے ظاہر ہے بیوی کے جدا ہونا کیا ہوتا ہے یہ شاید بیوی والا ہی جن سکتا ہے. بہرحال ہم سب واپس کراچی آ گئے  اور پھر معمول کی سرگرمیاں پھر سے شروع ہو گئیں .مگر عزیزو ابو نے ہمیں رخصت ہونے سے پہلے سب کو کپڑے جوتے خرید کر ...

Education Journey is Continued 22052022

Image
 ..........  جب اس کو پتا چلا کہ میں نے آئس کریم کھانے کی بجاے پھینک دی ہے تو خفا ہوئی پر مجھے اس کی پروا نا تھی. عزیز دوستو ! روتھ عمانویل میری گلی ہی میں رہتی تھی آتے جاتے شائد کبھی کبھار سامنا ضرور ہو جاتا تھا پر نا اس نے مجھے سچائی سے چاہا تھا اور نا ہی میرے اندر اس کے بارے میں وہ احساس پیدا ہوا جو پیارکا ہوتا ہے البتہ وہ کبھی کبھار میری بہن کو دکھانے کے لیے شائد میری طرف مائل ہو جاتی تھی. اور پھر بہن خوش ہو جاتی تھی میری سہیلی میرے بھائی کو پسند کرتی ہے اور حقیقت میں ایسا کچھ بھی نا تھا. وہ اکثر علاقے میں موجود اس لڑکے سے ملنے جایا کرتی تھی جس کا نام جاوید ڈھولکی تھا وہ چرچ میں ڈھولک بجاتا تھا اس پر لڑکے اسے اس نام سے پکارتے تھے.لڑکا کافی مکار تھا اس کی اور بھی اسی طرح کی دوستیاں تھیں پر روتھ کو یہ معلوم نا تھا. پھر کیا تھا رفتہ رفتہ وہ میری زندگی سے نکل گئی اور اسی دوران شائستہ جو میری کلاس فیلو تھی آئی ہمارے درمیان کافی اچھی انڈر سٹینڈنگ ہو گئی بات آگے بڑھی اور والدہ کو پتا چلا تو انہوں نے کہا کہ وہ میری ذات ہے اس لئے یہ بات آگے نہیں جا سکتی . یہ دور بڑا عجیب لگتا ہے آج...

Journey To Success 21052022

Image
 ......... عزیزو میرے پیارے دوستو اتنے دن بلاگ نا لکھنے کی معذرت کرتا ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ میری گ میل آئی ڈی بند ہو گئی تھی یہ تو نا جانے وہ کون سی میری جان سے پیاری شخصیت ہے جس کی دعاؤں سے میری ای میل دوبارہ سے کھل گئی تو میں دوبارہ اس قابل ہو سکا کہ پھر سے لکھنا شروع کر سکوں سو می حاضر ہو گیا ہوں..... تو میرے پیارے دوستو! میں آپ کو اپنی زندگی کے ان اوراق کی سیر کروا رہا تھا جو کبھی میں نے بھی نہیں کھولے.تو میں یہ بتا رہا تھا کہ میں جن پیاروں کے لئے ان عظیم ہستیوں کو چھوڑ کر اس بے رخی دنیا میں داخل ہوا تھا ان لوگوں نے میرے دل نہیں میلاے  میں ان کے لئے ہمیشہ ہی الگ تھلگ رہا اکثر ان کے ساتھ میری نوک جھونک چلتی رہی. میری بہن جس کی محبت میں اور کمی کو پورا کرنے کے لئے میں کراچی آیا تھا اس کو میری پابندیوں سے اکتاہٹ ہونے لگی اور پھر میں تو ٹھہرا پنجابی اقدار کا پلا مجھے یہ کراچی کی بہن بیٹیوں میں یہ بے باقی اور آزادانہ پن بلکل بھی اچھا نہیں لگتا تھا  میں اپنی اس اکتاہٹ کو پھر ان کے ساتھ اکھڑی اکھڑی باتیں کر کے نکالتا تھا پر یہ محبت نا تھی بس وقت پاس کرنا بن گیا .میں جب کبھی...

Educational Journey is continued 15052022

Image
............ میرے عزیزو! لکھتے ہوے بہت سی باتیں رہ جاتی ہیں کیونکہ آج مجھے ان ساری باتوں کو یاد کرنا پڑ رہا ہے جو کم و بیش تیس سال سے زیادہ پرانی ہیں. اس لئے اگر ترتیب میں کچھ خرابی آ جائے تو دوستو خفا نہیں ہونا . میں جب بارویں جماعت میں پڑھ رہا تھا تو دادا جان اچانک کراچی آ گئے جب وہ یہاں آے تو ان کی حالت بہت ہی خراب تھی دادا جان حقہ پیا کرتے تھے جس کی وجہ سے انہیں ٹی بی کا مرض ہو گیا تھا وہ اسی حالت میں کسی طرح کراچی میرے پاس پہنچ گئے . میں ان کو دیکھ کر حیران پریشان ہو گیا پھر ان کو اچھے سے ڈاکٹر کو دکھایا ان کی حقہ پینے کی عادت کو چھڑوایا اور دوائی کے باقاعدہ استعمال سے ان کی صحت اچھی ہو گئی . ٹھیک ہونے کو بعد انہوں نے ضد کرنا شروع کی کہ مجھے واپس پنجاب جانا ہے میں نے بہت کہا کہ وہاں کون اتنی دیکھ بھال کرے گا میرے پاس رہیں تو میں آپ کا پورا خیال رکھوں گا پر وہ بضد تھے کہ نہیں میں تو پنجاب ہی جاؤں گا . وجہ یہ ظاہر کی کہ وہاں میرا بیٹا اکیلا رہ رہا ہے لہذا میں یہاں نہیں رہ سکتا. وہ کسی حد تک ٹھیک تھے مجھے بھی اس وقت اس بات کا بڑی شدّت سے یہ احساس ہوا کہ واقعی میں مجھے بھی ان کے س...

One Step Forward towards Practical Life 14052022

Image
........جب میں نے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا تو باپ اور دادا جان کی یاد نے جوش مارا تو میں ان سے ملنے پنجاب گیا . دوستو! میں پنجاب اکیلا نہیں گیا بلکہ ساتھ میں چھوٹی بہن ،بھائی کو بھی لے کر گیا . والد صاحب اور دادا جان دیکھ کر خوش ہو گئے . اور پھر میں واپس آ گیا. عزیزو! دل تو کرتا تھا کہ زیادہ وقت وہاں گزاروں پر تعلیم اور کراچی کا بھوت اس وقت میرے سر پر زوروں سے ناچ رہا تھا لہذا واپس آ کر معمول کی سر گرمیاں جاری ہو گئیں ............ دوستو بجلی بہت پریشان کر رہی ہے لہذا باقی انشااللہ کل  ____________________________________________________________________________ TranslationWhen I passed the class XII examination, the memory of my father and grandfather became strong and I went to Punjab to meet them. Friends! I did not go to Punjab alone but also took my younger sister and brother with me. Dad and Grandpa were happy to see John. And then I came back. Dear! I used to say that the ghost of education and Karachi was dancing loudly on my head at that time, so when I came back, nor...

EDUCATIONAL JOURNEY AND MY LIFE HISTORY TOGETHER 13052022

Image
میرے عزیز اور پیارے دوستو! معافی چاہتا ہو ں جو آپ کو میرا انتظار کرنا پڑا  پر کیا کریں یہ پاکستان ہے نظام درہم برہم ہے گزشتہ تین چار دنوں سے بجلی اسقدر پریشان کر رہی ہے کہ مت پوچھیں نا تو جانے کا کوئی وقت ہے اور نا ہی آنے کا. بس جس وقت حکام کا دل ہوتا ہے بجلی کا بٹن آف کر دیتے ہیں اور جب دل چاہے بٹن کو آن کر دیتے ہیں. بس عوام بیچاری بے زبان  اس کا انتظار کرتی چیخ و پکار کرتی تھک ہار کر سو جاتی ہے یا پھر دن بھر کام کاج میں لگی رہتی ہے. اور کر بھی کیا سکتی ہے. کیونکہ یہاں سننے والا تو کوئی ہے نہیں یہاں سب تو حاکم ہیں اپنے اپنے ادارے میں. اگر ذرا سا دباؤ ڈالا جائے تو  پھر یا تو دباؤ ڈالنے والا افسر نہیں یا پھر عملہ مل کر کوئی نئی سازش تیار کر لیتا ہے. اور پھر ادارے میں اس سے بڑی بے قاعدگیاں شروع ہو جاتی ہیں.بہرحال ہم کس بحث میں الجھ گۓ .واپس اپنے ماضی میں لوٹ جاتے ہیں. تو میرے پیارے دوستو! میں آپ کو اپنے سکول سفر کے بارے میں بتا رہا تھا. دسویں جماعت پاس کرنے کے بعد کالج شروع ہوا تو پھر اس کا انتخاب کرنا تھا کہ کون سا کالج اچھا ہے اتنی معلومات نا تھیں دوستوں اور چند لوگوں سے ...

Education In Saint Francis Xavier High School 09052022

Image
عزیزو ااسسلام علیکم ! تو میں آپ کو سینٹ فرانسس زیور میں تعلیم کے بارے میں بتا رہا تھا اور ساتھ ہی اس دوران اپنے ماموں کی مسمستقل نیی کراچی میں رہائش کے بارے میں بتا رہا تھا کہ وہ وہاں کیوں رہ رہے تھے . تو دوستو! میرے ماموں کی شروع ہی سے جب وہ لوگ گجرانوالہ میں رہا کرتے تھے مسلم بھائیوں سے دوستی تھی. اور اس کی وجہ سے وہ گجرانوالہ سے فرار ہو کر کراچی آے تھے اب یہی دوستی ان کو نیی کراچی میں رہنے پر مجبور کر رہی تھی دوستو! قیوم آباد میں ماموں کی دوستی ایک پٹھان کے ساتھ تھی جن کے ساتھ مل کر وہ چرس پیا کرتے تھے اور پھر ق قیوم آباد میں تین سے چار دوست مل کر کرائم کیا کرتے تھے.کرایم سے مراد مار پیٹ وغیرہ . لوگ ان سے خوف زدہ ہوتے تھے اور پھر ان کے پاس ایک عدد پستول بھی تھا جس سے یہ لوگوں کو ڈرایا کرتے تھے. یہاں سے ایک اور کہانی جنم لیتی ہے. وہ یہ کہ بڑھے ماموں اور ہم لوگ جس گھر میں رہتے تھے اس پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی اور پھر اس کے نتیجے میں ایک بہت بڑی لڑائی ہوئی جس میں فوج کو آ کر دونوں فریقوں کو جیل میں بند کرنا پڑا .میں اس دوران پنجاب  اپنے گاؤں میں تھا. یہ مجھے اس وقت پتا چلا جب م...

Class and School Performance 08052022

Image
 ........ میری کلاس کارکردگی اس قدر اچھی تھی کہ اساتذہ بھی آج تک تعریف کرتے ہیں میں اپنے پڑوس میں ایک ٹیوشن سینٹر میں داخلہ لے رکھا تھا سکول کے بعد وہاں جا کر اپنی کمی کو پورا کرتا تھا.. اور پھر کلاس میں جو پڑھنا ہوتا تھا میں ٹیوشن میں پہلے ہی سے سیکھ کر آیا کرتا تھا.پھر ہمارے فزکس اور  ریاضی کے ٹیچر نے تو کبھی کبھار مجھے ریاضی کے سوال بورڈ پر سمجھانے کی بھی مشق کرا دی تھی.اور پھر میں اور میرا ایک دوست مارٹن انجم بہت دفعہ ساتھ طلبہ کو مشکلات میں مدد کیا کرتے تھے اس وجہ سے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں ہی میں کافی مقبول تھا .اس دوران اپنے علاقے میں بھی تھوڑی بہت مقبولیت حاصل ہو گئی. اور ذہانت کی وجہ سے لڑکیوں میں زیادہ مقبولیت تھی. ایک اور حقیقت ابھی تک نہیں کھلی . وہ یہ کہ جب میں کراچی آیا تو امی جان نیے شوہر کے ساتھ کراچی ہی میں ایک علاقہ نیو کراچی میں رہتی تھیں اس کی بھی ایک کہانی تھی جو میری بہن سے جڑی ہوئی تھی جو می خدا نے چاہا تو کل ذکر کروں گا آج تھوڑا اپنے سفر کا حال بتا لوں میں  روزانہ نیی کراچی سے بس میں قوم آباد آتا اور پھر پڑھ کر روزانہ نئی کراچی جاتا تھا جو...

ITS TIME TO START MY EDUCATIONAL FUTURE 07052022

Image
......... جی تو عزیزو آج میں اپنی داستان کو آگے بڑھانے کی اجازت چاہوں گا.مجھے پوری امید ہے کے خداے ذولجلال کے فضل و کرم سے آپ سب خیر سے ہوں گے .تو عزیزو میں نے اپنے تعلیمی مستقبل کا آغاز سینٹ فرانسس زیویئر سکول سے کیا .میں نے جماعت نہم سائنس میں داخلہ لے لیا .سکول کے پرنسپل نے کہا کہ اس کی بہن تعلیم میں لاپرواہ تھی اس لیے اگر یہ لڑکا ٹسٹ پاس کرے گا تو اس کو داخلہ ملے گا پر خدا شکر ہے میں نے بڑے اچھے طریقے سے ٹسٹ پاس کر کے داخلہ لے لیا.پر دوستو میں کیونکہ پنجاب سے آیا تھا کراچی میں رہنے اور کراچی والوں کا پڑھائی کا طریقہ سیکھنے میں وقت لگا اور میری جماعت نویں میں اچھی پوزیشن نا آ سکی. نویں جماعت میں میرا گریڈ سی بن رہا تھا..لیکن میں نے پھر دن رات ایک کر کے اس گریڈ کو کی سے اے میں تبدیل کر دیا.جس کو بھی میر اس ترقی کا پتا چلا اسی نے میری تعریف کی.اور یہ کہا کہ طلبہ کا گریڈ دسویں جماعت کے امتحان میں آ کر گرتا ہے اور طلبہ کے ساتھ ایسا ہوا بھی پر میں نے گریڈ بڑھایا تو سننے والوں نے بڑی تعارف کی .میں رات رات پڑھتا رہا تو امتحان سے قبل تھوڑا بیمار بھی ہو گیا پر جلدی ہی ٹھیک ہو گیا . میری پڑھا...

IT WAS MY WARM WELCOME IN KARACHI 1985

Image
......... عزیز دوستو! میری والدہ، نانی،ممانی،بڑھے ماموں،چھوٹے ماموں اور میری بہن نے بڑی خوشی سے میرا استقبال کیا اور اس وقت مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ واقعی میں میرے ان رشتوں کو میری ضرورت تھی اور میں نے یہاں آ کر میں نے ٹھیک فیصلہ کیا ہے .آتے ہی میرے کچھ نیے کپڑے،جوتے اور بالوں کی کٹنگ وغیرہ کرا دی گیی .گویا میں اس وقت بہت اہم سا ہو گیا تھا . لیکن یہاں آ کر میں نے کچھ دیکھا جو کہ بیان کرنا ضروری ہے بھی اور نہیں بھی.بیان کرتا ہوں تو دل کو عجیب سی تکلیف ہوتی ہے اور اگر چھوڑ دیتا ہوں تو میری یہ یہ عجیب داستان ادھوری رہ جاتی ہے وہ تکلیف دہ بات یہ تھی کہ میری والدہ نے شادی کر لی تھی ..............................میرا باپ جو زندگی بھر وفاداری نبھاتا رہا اور نا صرف وفاداری نبھائی بلکہ اپنی انا کو بھی مرنے نہیں دیا .ان بی انا یہ تھی کہ میری بیوی مجھے پوچھے بغیر گئی ہے تو واپس بھی خود ہی آے گی پر شائد نا تو ایسا ہونا تھا اور نا ہی ایسا ہوا اور پھر انا اور ،وفا اور بے وفائی کی چکی میں می اور میری بہن دوسرے لفظوں میں ہم یعنی اولاد پس گیی .محرومیوں اور خواہشات کے سمندر میں غوطے کھاتے رہے میں نے ...