Here is New twist in my life 25052022
........... آداب دوستو! مجھے الله پاک کے نام میں پوری بھر پور امید ہے کہ آپ سب دوست ٹھیک ہوں گے . تو میرے پیارے دوستو میں نے ٹیچنگ شروع کر دی نہیں پتا تھا کہ یہ پیشہ کیسا ہے صرف اپنے نہایت ہی قابل احترام استاد جی کے کہنے پر ابتدا کر لی اور پھر آج تک یہی کرتا جا رہا ہوں. پیشہ بہت اچھا ہے اس میں صرف عزت اور احترام ہی ہے جو میں نے آج تک دیکھا ہے اور جو ٹیچر اچھے سسٹم میں ہیں وہ اچھا خاصہ کما رہے ہیں پر شائد میری روزی کچھ اس طرح ہی ہے. میں سمجھتا ہوں اس میں بھی خالق و مالک کی خاص رضا ہے. تو میرا ٹیچنگ میں پہلا سال تو سکول میں شائد بس گزارا کرنے کا تھا یعنی میں سولہ سو مطلب ١٦٠٠ روپے پر کام کرنا شروع ہو گیا. اور پھر ٹھیک اسی سال سکول اسٹاف کا کوئٹہ جانے کا پروگرام بن گیا اور مجھے بھی پرنسپل صاحب نے کہا کہ میں بھی جاؤں گا لیکن اس وقت میں ینگ تھا سکول کے رعایتی فارم پر میں بھی اسٹاف کے ساتھ کوئٹہ چلا گیا اس وقت ہمارے ساتھ اس وقت کے سینٹ پیٹرک کالج صدر کے پرنسپل بھی تھے یہ اس وقت سکول میں کیمسٹری پڑھایا کرتے تھے اور میں جنرل سائنس اور جغرافیہ پڑھاتا تھا. چند دن پڑھانے کے بعد کالج میں بی ایس سی کے داخلے شروع ہو گئے اور میں بھی اجازت لے کر کالج میں داخلہ لے لیا اجازت اس لیے کیونکہ میں سکول میں ڈیوٹی بھی جاری رکھنا چاہتا تھا اور پھر ساتھ ہی تعلیم بھی جاری ررکھنا چاہتا تھا. سو میں نے یہ دونوں ذمہ داریوں کو چلینج سمجھ کر شروع کیا بے شک راستے میں بڑی رکاوٹیں آئیں پر میں نے ہمت نہیں ہاری.عزیزو یہ وہ دور تھا جب سے میں نے گھر کو سہارا دینا شروع کر دیا جو میری تنخواہ ہوتی میں لے جا کر والدہ مرحومہ کے آگے رکھ دیتا تھا. اور پھر کالج کیا اس کے بعد بی ایڈ بھی سکول سے اجازت لے کر کیا سکول سینٹ فرانسس نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا جو مجھے آج بھی دل و جان سے محترم ہے.دوران ٹیچنگ میری کلاس فیلو گلشن بھی پڑھایا کرتی تھی . اسٹاف میں چند ایک کا یہ خیال تھا کہ میں اس کے ساتھ افئیر میں ہوں حالانکہ ایسا دور دور تک بھی نہیں تھا ایسا وہ تو چھٹی تھیں لیکن کیا کریں دل تو دل ہے جہاں بھی آ جائے . وہاں نا تو آنا تھا نا آیا . پر ایک وقت آیا کہ علاقے میں یہ مشہور ہو گیا کہ اقبال اور گلشن کی منگنی ہو گئی ہے میں حیران کہ جس کی منگنی ہے اس کو علم نہیں پر علاقے میں پھیل گیا. میں نے گھر والوں اور دوستوں کو واضح کیا کہ ایسا کچھ نہیں پر وہ تو سارے میرے گھر شکایت لے کر آ گئے کہ ہمیں بولایا نہیں.....................
__________________________________________________________________________________
Translation:
........... Etiquette friends! In the name of Allah, I sincerely hope that all of you friends will be fine. So my dear friends, I started teaching, I did not know what this profession is like, I just started at the request of my highly respected teacher, and then I continue to do this till today. The profession is very good, there is only honor and respect that I have seen till today and the teachers who are in good system are earning good money but maybe my livelihood is something like this. I think it also has the special pleasure of the Creator and Master. So my first year in teaching was probably just to spend in school, that is, I started working for sixteen hundred rupees. And then in the same year it became the program of school staff to go to Quetta and I was also told by the principal that I would also go but at that time I was young. He was also the principal of St. Patrick's College at the time. He taught chemistry at the school and I taught general science and geography. After teaching for a few days, I started enrolling in college for B.Sc. So I started with these two responsibilities as a challenge. Of course there were big obstacles along the way but I did not give up. The mother used to put it in front of the deceased. And then college. After that B.Ed also took permission from the school. School St. Francis fully cooperated with me which is still dear to me. While teaching, my classmate Gulshan also used to teach. Some of the staff thought that I was having an affair with her even though it was not so far away. She was on vacation but what to do? There was no need to come. There came a time when it became known in the area that Iqbal and Gulshan had got engaged. I made it clear to my family and friends that there was no such thing but they all came to my house complaining that we were not called .....................


Comments
Post a Comment