EDUCATIONAL JOURNEY AND MY LIFE HISTORY TOGETHER 13052022

میرے عزیز اور پیارے دوستو! معافی چاہتا ہو ں جو آپ کو میرا انتظار کرنا پڑا  پر کیا کریں یہ پاکستان ہے نظام درہم برہم ہے گزشتہ تین چار دنوں سے بجلی اسقدر پریشان کر رہی ہے کہ مت پوچھیں نا تو جانے کا کوئی وقت ہے اور نا ہی آنے کا. بس جس وقت حکام کا دل ہوتا ہے بجلی کا بٹن آف کر دیتے ہیں اور جب دل چاہے بٹن کو آن کر دیتے ہیں. بس عوام بیچاری بے زبان  اس کا انتظار کرتی چیخ و پکار کرتی تھک ہار کر سو جاتی ہے یا پھر دن بھر کام کاج میں لگی رہتی ہے. اور کر بھی کیا سکتی ہے. کیونکہ یہاں سننے والا تو کوئی ہے نہیں یہاں سب تو حاکم ہیں اپنے اپنے ادارے میں. اگر ذرا سا دباؤ ڈالا جائے تو  پھر یا تو دباؤ ڈالنے والا افسر نہیں یا پھر عملہ مل کر کوئی نئی سازش تیار کر لیتا ہے. اور پھر ادارے میں اس سے بڑی بے قاعدگیاں شروع ہو جاتی ہیں.بہرحال ہم کس بحث میں الجھ گۓ .واپس اپنے ماضی میں لوٹ جاتے ہیں. تو میرے پیارے دوستو! میں آپ کو اپنے سکول سفر کے بارے میں بتا رہا تھا. دسویں جماعت پاس کرنے کے بعد کالج شروع ہوا تو پھر اس کا انتخاب کرنا تھا کہ کون سا کالج اچھا ہے اتنی معلومات نا تھیں دوستوں اور چند لوگوں سے سنا کہ اردو سائنس کالج اچھا ہے لہذا اسی میں داخلہ لے لیا گیا. اور پھر کالج کا سفر شروع ہو گیا دوستو میں کوئی اتنا بڑا مصنف نہیں ہوں اگر کہیں لکھتے ہوے ترتیب میں غلطی ہو جائے تو معاف کر دینا. ہاں تو میں آپ کو کالج کا زمانہ بتا رہا تھا جو بڑا خوبصورت اور مشکل تھا لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ مجھے کوئی بہت بڑی رکاوٹ کا سامنا ہوا نہیں عزیزو سب کچھ اچھا تھا باقاعدگی سے کالج جانا اور پھر کالج کا سارا کام بھی کرنا اچھا لگتا تھا. اس دور میں میرا ہمسایہ وارث مسیح بھی میرے ساتھ تھا لیکن وہ ذرا پڑھائی میں میرے سے الگ تھا کیوں کہ وہ کاردگی میں اتنا اچھا نہیں تھا میں اپنی تعریف نہیں کر رہا بلکہ اپنے پڑوسی کی تعلیمی حالت بتا رہا ہوں.کالج کے سارے معاملات کو خوش اسلوبی سے سرانجام دینا مجھے اچھا لگتا تھا سارے پروفیسر مجھے قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے .گیارویں جماعت کا امتحان کوئی اتنا اچھا پاس نہیں ہوا اور پھر بارویں جماعت کے لیے محنت شروع کر دی گئی مگر نتیجہ کوئی اچھا نا نکلہ میرا گیارویں جماعت کا ایک مضمون پاس نا ہو سکا اور پھر نا صرف پاس بلکہ اس مضمون نے تو مجھے خوب تنگ کیا اس مضمون کا میں نے تین  مرتبہ امتحان دیا پھر کہیں جا کر پاس ہوا اور یہ تھا ریاضی جس کو آج میں اتنی مہارت کا ساتھ بچوں کو پڑھاتا ہوں کہ یقین نہیں آتا کہ مجھے کبھی اس مضمون نے رولایا ہو گا میرے پڑھاے ہوے بچوں نے ریاضی میں سو (١٠٠) نمبر بھی لیے ہیں. جس کا ذکر ہم بعد میں کریں گے. دوستو! بات ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ زندگی ابھی آہستہ آہستہ عملی ہونے جا رہی تھی ...........



________________________________________________________________________________

Translation

My dear and dear friends! I'm sorry you had to wait for me, but what can you do? This is Pakistan. The system is in disarray. The authorities simply turn off the power button whenever they feel like it and turn it on whenever they want. The poor people just go to bed exhausted, screaming and shouting, waiting for it, or they stay up all day working. And can do. Because there is no one to listen here, everyone here is ruling in their own institution. If the slightest pressure is applied, then either the pressure officer is not present or the staff may come up with a new conspiracy. And then there are the big irregularities in the organization. So my dear friends! I was telling you about my school trip. When college started after passing 10th class, then he had to choose which college is good. He did not have much information. He heard from his friends and some people that Urdu science college is good, so he was admitted in it. And then the college journey began. Friends, I'm not such a great writer. Yeah Al that sounds pretty crap to me, Looks like Al that sounds pretty crap to me, Looks like Al that sounds pretty crap to me, Looks like Al that sounds pretty crap to me, Looks like Al that sounds pretty crap to me, Looks like Al that sounds pretty crap to me Seemed. Christ, my neighbor's heir, was with me at that time but he was a little different from me in education because he was not so good in performance. I am not praising myself but I am telling my neighbor's educational condition I liked to do it in a good way. All the professors looked at me with respect. No one passed the 11th class exam so well and then I started working hard for 12th class but the result was not good for my 11th class. I couldn't pass an essay and then not only did I pass but this essay bothered me a lot. I can't believe that this article has ever made me cry. My educated children have also got 100 marks in mathematics. Which we will mention later. Friends! It's not over yet but life is slowly moving towards practicality ........




Comments

Popular posts from this blog

I Lost My First Baby

There is another incident/Explosion had happened in my life

Marriage Of My sisters