Education In Saint Francis Xavier High School 09052022
عزیزو ااسسلام علیکم ! تو میں آپ کو سینٹ فرانسس زیور میں تعلیم کے بارے میں بتا رہا تھا اور ساتھ ہی اس دوران اپنے ماموں کی مسمستقل نیی کراچی میں رہائش کے بارے میں بتا رہا تھا کہ وہ وہاں کیوں رہ رہے تھے . تو دوستو! میرے ماموں کی شروع ہی سے جب وہ لوگ گجرانوالہ میں رہا کرتے تھے مسلم بھائیوں سے دوستی تھی. اور اس کی وجہ سے وہ گجرانوالہ سے فرار ہو کر کراچی آے تھے اب یہی دوستی ان کو نیی کراچی میں رہنے پر مجبور کر رہی تھی دوستو! قیوم آباد میں ماموں کی دوستی ایک پٹھان کے ساتھ تھی جن کے ساتھ مل کر وہ چرس پیا کرتے تھے اور پھر ق قیوم آباد میں تین سے چار دوست مل کر کرائم کیا کرتے تھے.کرایم سے مراد مار پیٹ وغیرہ . لوگ ان سے خوف زدہ ہوتے تھے اور پھر ان کے پاس ایک عدد پستول بھی تھا جس سے یہ لوگوں کو ڈرایا کرتے تھے. یہاں سے ایک اور کہانی جنم لیتی ہے. وہ یہ کہ بڑھے ماموں اور ہم لوگ جس گھر میں رہتے تھے اس پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی اور پھر اس کے نتیجے میں ایک بہت بڑی لڑائی ہوئی جس میں فوج کو آ کر دونوں فریقوں کو جیل میں بند کرنا پڑا .میں اس دوران پنجاب اپنے گاؤں میں تھا. یہ مجھے اس وقت پتا چلا جب می کراچی آیا . تو پھر اس دوران ماموں کے پٹھان دوست نے ایک رات یہ دھمکی دی کہ میں تماری بھانجی کو اٹھا لوں گا اگر تم نے ہمارے ساتھ دوستی ختم کی تو بس اسی ڈر سے یہ لوگ قیوم آباد چھوڑ کر نئی کراچی میں رہ رہے تھے.میرے کراچی آنے سے تھوڑی بہت تبدیلی آئی وہ یہ کہ میں نے کہا امی جان مجھے روزانہ آنے جانے میں خاصی دشواری ہو رہی ہے اس لئے قیوم آباد والا گھر جو ان لوگوں نے پہلے ہی سے زمین خرید رکھی تھے بنائیں . اور دوستو یہ گھر بننا شروع ہو گیا . اور پھر خدا خدا کر کہ یہاں رہائش اختیار کی گئی ..................


Comments
Post a Comment