Educational Journey is continued 15052022
............ میرے عزیزو! لکھتے ہوے بہت سی باتیں رہ جاتی ہیں کیونکہ آج مجھے ان ساری باتوں کو یاد کرنا پڑ رہا ہے جو کم و بیش تیس سال سے زیادہ پرانی ہیں. اس لئے اگر ترتیب میں کچھ خرابی آ جائے تو دوستو خفا نہیں ہونا . میں جب بارویں جماعت میں پڑھ رہا تھا تو دادا جان اچانک کراچی آ گئے جب وہ یہاں آے تو ان کی حالت بہت ہی خراب تھی دادا جان حقہ پیا کرتے تھے جس کی وجہ سے انہیں ٹی بی کا مرض ہو گیا تھا وہ اسی حالت میں کسی طرح کراچی میرے پاس پہنچ گئے . میں ان کو دیکھ کر حیران پریشان ہو گیا پھر ان کو اچھے سے ڈاکٹر کو دکھایا ان کی حقہ پینے کی عادت کو چھڑوایا اور دوائی کے باقاعدہ استعمال سے ان کی صحت اچھی ہو گئی . ٹھیک ہونے کو بعد انہوں نے ضد کرنا شروع کی کہ مجھے واپس پنجاب جانا ہے میں نے بہت کہا کہ وہاں کون اتنی دیکھ بھال کرے گا میرے پاس رہیں تو میں آپ کا پورا خیال رکھوں گا پر وہ بضد تھے کہ نہیں میں تو پنجاب ہی جاؤں گا . وجہ یہ ظاہر کی کہ وہاں میرا بیٹا اکیلا رہ رہا ہے لہذا میں یہاں نہیں رہ سکتا. وہ کسی حد تک ٹھیک تھے مجھے بھی اس وقت اس بات کا بڑی شدّت سے یہ احساس ہوا کہ واقعی میں مجھے بھی ان کے ساتھ پنجاب چلے جانا چاہیے پر نا جانے کیوں مجھےو اس محرومی نے باندھ رکھا تھا جو میں اکیلے جھیل چکا تھا دادا جان کو روانہ کرتے وقت ان ہی دنوں میں میرا کسی وجہ سے والدہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا تو دادا جان کو میں نے کہا کہ آپ جائیں تو میں بھی آپ کے پیچھے آ رہا ہوں وہ مان گئے دوستو ایک بڑی عجیب سی حقیقت بتانے لگا ہوں شائد آپ کو اس کا یقین نا آے پر یہی حقیقت ہے میں پنجاب سے جن رشتوں کے لئے آیا تھا وہ دل سے میرے کبھی بنے ہی نہیں بڑی مشکل بات ہے پر یہی سچ ہے . آج مورخہ ١٥/مئی سن ٢٠٢٢ ع کو جب مدر ڈے منایا گیا تو میری اس میں دل چسپی نا ہونے کے برابر تھی اس کی وجہ دوستو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے میں اپنے ان رشتوں سے بچپن میں دور رہا تھا جب واقعی میں پیار اور محبت بڑھتی ہے چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑھنا اور ایک دوسرے کو منانا کھانے کی چیزوں کو مل بانٹ کر کھانا . تو پھر اب میرا ان کے ساتھ اتنا پیار کیسے ہو سکتا تھا اور میں جیسے پنجابی اقدار میں پلا تھا خواتین کے معاملے میں پابندیاں بھی میری شرست اور خون میں شامل تھا پھر کچھ اس واضح سے بھی میری ان کے ساتھ نہ بن سکی . لہذا ایک بار میں بھی فیصلہ کر لیا کہ میں بھی واپس گاؤں چلا جاؤں گا. پر شائد خدا کی یہ مرضی نہیں تھی اور مجھے ایک ایسی شخصیت سے ملانا تھا جس سے مجھے شدت کی محبت ہونی تھی ..........
Translation
............ My dear! There are so many things left to write because today I have to remember all the things that are more or less thirty years old. So friends, don't get upset if something goes wrong. When I was studying in 12th class, Dada Jan suddenly came to Karachi. When he came here, his condition was very bad. Dada Jan used to drink Haqqa which caused him to get TB. Like Karachi reached me. I was shocked and upset to see them. Then I showed them to a good doctor. I got rid of their drinking habit and with regular use of medicine their health got better. After recovering, he started insisting that I have to go back to Punjab. Will. The reason is that my son is living there alone so I can't live here. He was fine to some extent. I also realized at that time that I really should go to Punjab with him. I had a quarrel with my mother for some reason in those days when I was leaving for If you don't believe it, this is the truth. The relationship for which I came from Punjab has never been from my heart. It is a very difficult thing, but this is the truth. Today, when Mother's Day was celebrated on 5th May, I was not interested in it, because you must have understood, my friends, I was away from these relationships in my childhood when I really loved and Love grows by fighting over small things and persuading each other to share food. So how could I have so much love for them now and as I was brought up in Punjabi values, restrictions in the case of women were also in my blood and blood, then I could not be with them even with this clear. So once I decided that I would go back to the village. But maybe it wasn't God's will and I had to meet a person I was going to love so much ..........


Comments
Post a Comment