Class and School Performance 08052022
........ میری کلاس کارکردگی اس قدر اچھی تھی کہ اساتذہ بھی آج تک تعریف کرتے ہیں میں اپنے پڑوس میں ایک ٹیوشن سینٹر میں داخلہ لے رکھا تھا سکول کے بعد وہاں جا کر اپنی کمی کو پورا کرتا تھا.. اور پھر کلاس میں جو پڑھنا ہوتا تھا میں ٹیوشن میں پہلے ہی سے سیکھ کر آیا کرتا تھا.پھر ہمارے فزکس اور ریاضی کے ٹیچر نے تو کبھی کبھار مجھے ریاضی کے سوال بورڈ پر سمجھانے کی بھی مشق کرا دی تھی.اور پھر میں اور میرا ایک دوست مارٹن انجم بہت دفعہ ساتھ طلبہ کو مشکلات میں مدد کیا کرتے تھے اس وجہ سے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں ہی میں کافی مقبول تھا .اس دوران اپنے علاقے میں بھی تھوڑی بہت مقبولیت حاصل ہو گئی. اور ذہانت کی وجہ سے لڑکیوں میں زیادہ مقبولیت تھی. ایک اور حقیقت ابھی تک نہیں کھلی . وہ یہ کہ جب میں کراچی آیا تو امی جان نیے شوہر کے ساتھ کراچی ہی میں ایک علاقہ نیو کراچی میں رہتی تھیں اس کی بھی ایک کہانی تھی جو میری بہن سے جڑی ہوئی تھی جو می خدا نے چاہا تو کل ذکر کروں گا آج تھوڑا اپنے سفر کا حال بتا لوں میں روزانہ نیی کراچی سے بس میں قوم آباد آتا اور پھر پڑھ کر روزانہ نئی کراچی جاتا تھا جو کے ڈیرہ سے دو گھنٹے کا سفر ہوتا تھا میں حقیقت میں تھک جاتا تھا پر تعلیم جو سر پر سوار تھی کہ اسے حاصل کرنا ہے چاہے کچھ بھی ہو.سو لگن اور محنت جاری رکھی...........


Comments
Post a Comment