02--05-2022 I DON'T KNOW WHAT I CALL THIS DAY OF "My Birthday" According to My Documents
عزیز دوستو !میں کراچی سفر کا آغاز کرنے سے پہلے کچھ حقائق کا تذکرہ کرنا چاہوں گا.وہ کچھ اس طرح ہیں کہ میرے والد اور دادا جان مرحوم دونوں ہی مزدوری کرتے تھے اور میں اس وقت پڑھائی کرتا تھا.سکول سے چھٹی کے بعد میری کچھ ذمہ داریاں تھیں کہ مجھے ان کے کام سے واپس آنے سے پہلے اپنے اور ان کی کھانے کا انتظام بھی کرنا ہوتا تھا. بیشک یہ ایک بڑی ذمہ داری تھی اور میں نے یہ ذمہ داری پوری کی .میں گھر کی صفائی سے لیکر تمام کام کرتا تھا یہاں تک کہ جب میں تیسری چوتھی کلاس میں تھا تو ہماری جو گھر میں دو بھینسیں اور ایک بھیڑ ہوتی تھی ان کا چارہ کاٹ کر لانا بھینس کا دودھ دھونا ان کو باہر چرانے کے لئے لیکر جانا ان کو نہر میں یا جوہڑ میں نہلانا سب کام بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دیتا تھا.میرے اس وقت کے دوست آج بھی میرے پراٹھوں کو یاد کرتے ہیں جو میں کبھی کبھار ناشتے میں بناتا تھا میرا ایک اس وقت کا دوست انگلینڈ میں رہتا ہے وہ اکثر میرے پراٹھوں اور گوبھی کے سالن کا ذکر کرتا ہے. کبھی کبھار راتوں جاگنا اور کبھی میلوں میں راتیں بتانا اچھا لگتا تھا .کرسمس کے دنوں میں کیرل لے کر پڑوسی گاؤں کی مسیحیوں کو خوشخبری کا پیغام سنانے جانا بڑا اچھا لگتا تھا دور پیدل سفر کر کے جانا اور پھر ان کا دل و جان سے ہماری خدمت کرنا آج یہ سب یاد کر کے دل کو عجیب خوشی ہوتی ہے ............
Translation
Dear friends, I would like to mention a few facts before starting my journey to Karachi. There were some responsibilities that I had to take care of myself and their meals before returning to work. Of course, this was a big responsibility and I fulfilled this responsibility. Cutting the fodder, washing the buffalo's milk, taking them out to graze, bathing them in the canal or in the pond, all the work was done in a very cheerful manner. My friends of that time still remember my Prathas which I Occasionally I used to make breakfast. A friend of mine at that time lives in England now. He often mentions my prawns and cabbage curry. Sometimes it was nice to wake up at night and sometimes it was nice to tell the nights in the fairs. Serving today is a wonderful joy to remember all this ............


Comments
Post a Comment