My Marriage was a big assignment for me and My family 31052022
جب میں نے ہاں کر دی تو پھر دن اور راتیں سوچنے اور انتظار کرنے میں گزرنے لگے دونوں خاندانوں کے آپس میں ملنے ملانے کے سلسلے شروع ہو گئے . دوستو! معافی چاہتا ہوں کہ میں نے آپ سے سلام دعا نہیں کی. تو عزیزو علیکم. امید کرتا ہوں آپ سب لوگ خیر سے ہوں گے. تو دوستو! جہاں میری منگنی ہوئی وہ گھر تو اچھا تھا پر میرے گھر والے مطلب میری بہنیں اور بھائی کا اندازے زندگی بڑا ہی نرالہ تھا . کسی کو اپنے برابر سمجھتے ہی نا تھے پھر وقت گزرتا گیا اور میرے گھر والوں کی اور میری میری منگیتر کے گھر والوں سے نا بن سکی اور ایک وقت آیا کہ مجھے فیصلہ کرنا تھا کہ کیا کروں بس وہی ہوا جس کا خطرہ تھا جب لڑکی کی والدہ نے مجھے پوچھا کہ بیٹا آپ کیا کہتے ہو شادی کرنی ہے یا نہیں تو میں صاف جواب دے دیا کہ ماں جی نہیں. دوستو میری نہ کے پیچھے دو وجوہات تھیں ایک اس وقت کوئی شادی کے اخراجات کا انتظام نہیں تھا اور دوسرے یہ زبردستی والا رشتہ لگ رہا تھا سو میں نے مناسب جانا بجاے اس کے کہ شادی کے بعد مشکلات آئیں میں نے انکار کو ہی ٹھیک جانا. مگر میرے اس انکار سے لڑکی کی والدہ بیمار ہو گئیں جس کا مجھے افسوس ہوا. ... دوستو آپ سوچ رہے ہوں گے اس کے بعد کیا ہوا . ہونا کیا تھا دوبارہ دلہن کی کھوج شروع ہو گئی پھر ایک جگہ مجھے بھی ساتھ لے گئے اور کہا کہ لڑکی دیکھ لو وہاں فا علاقہ نیا آباد ہونے کی واضح سے بجلی نہیں تھی لنٹن لا کر میرے اور لڑکی کے سامنے رکھ دی کہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سے دیکھ لو مجھے اس وقت بڑی شرم محسوس ہوئی پر مجبوری تھی بول دیا ٹھیک ہے لیکن خود ہی میرے گھر والوں نے کہا کے لڑکی کی عمر زیادہ ہے اور اس بات پر وہاں سے بھی آگے کا سفر شروع ہو گیا. اس دوران سکول میں میرے جو ساتھ کام کرنے والے اساتذہ تھے ان میں سے ایک پرائمری سکول یعنی صبح کے سینٹ فرانسس زویئر ہائی سکول کی ایک ٹیچر نے کہا کے آپ کی شادی میں کیا رکاوٹ ہے تو پرنسپل نے کہا بہنوں کے ہوتے ہوے بھائی کی شادی رکی ہوئی ہے تو اس نے کہا میں ایک رشتہ دیکھا دیتی ہوں اگر ٹھیک لگے تو بات آگے بڑھا لیں گے میں نے کہا ٹھیک ہے . تو دوستو! پھر عمرے رشتے کی شروعات امبر صبا کے ساتھ ہونا شروع ہو گئی صبا کے والد جناب کامران حمید صاحب مجھے دیکھنے اسی ٹیچر کے گھر پر آے اور چند سوالوں کے بعد ملاقات کا وقت ختم ہو گیا. اور پھر اس رشتے میں مجھے بھی دلچسپی تھی کہ رشتہ ایسی جگہ ہونا چاہیے جو میرے ساتھ برابر ساتھ دے یعنی میرا پارٹنر پڑھا لکھا ہو سو خبر کر مطابق لڑکی چودھویں پاس اور ساتھ بی ایڈ بھی بتائی جا رہی تھی. سو میں بھی دیکھنے چلا گیا.....................
----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Translation:
When I said yes, then the days and nights of thinking and waiting began to pass and the two families began to reunite. Friends! I'm sorry I didn't greet you. Hello dear I hope you all are well. You guys! The house where I got engaged was good, but my house meant my sisters and brother's life was very strange. They did not consider anyone as their equal then time passed and my family and my family could not be made and there came a time when I had to decide what to do just what was the danger when the girl My mother asked me if my son wanted to get married or not. Friends, there were two reasons behind my no. One was that there was no arrangement for the expenses of marriage at that time and the other was that it seemed like a forced relationship. But my refusal made the girl's mother sick, which I regret. ... Friends, you may be wondering what happened next. What happened? The search for the bride started again. Then they took me with them to a place and said: Look at the girl. There was no electricity in the area. Take a good look, I felt very ashamed at that time, but I was compelled to speak, but my family members themselves said that the girl is older, and on this point, the journey started from there. One of the teachers I worked with at the school at the time, a teacher at St. Francis Xavier's High School in the morning, said, "What's the matter with your marriage?" When he stopped, he said, "I see a relationship. If it seems right, we will move on." I said, "OK." You guys! Then the Umrah relationship started with Amber Saba. Saba's father Mr. Kamran Hameed Sahib came to see me at the same teacher's house and after a few questions the meeting time ended. And then I was also interested in this relationship that the relationship should be in a place that is equal to me, ie my partner is literate, so according to the news, the girl was being told to pass 14th and also B.Ed. So I went to see .....................


Sir i like ur blog
ReplyDelete