NEW JOB IN HARBOR LIGHT ASSEMBLIES OF GOD SCHOOL EIDO GOTH KARACHI PAKISTAN
دوستو ! ہیلو! مجھے پوری امید ہے آپ سب خدا کے فضل سے اچھے ہوں گے - خدا آپ کو تندرست و توانا رکھے - تو میں آپ کو بتا رہا تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی نے ہار بر لائٹ اسمبلیز آف گاڈ میں بطور پرنسپل اور وائس پرنسپل کے نوکری شروع کر دی - یہ مارچ ٢٠١٥ اور اپریل ٢٠١٥ کی تاریخ تھی مارچ میں میری بیوی امبر صبا نے اور اپریل میں میں نے شروع کی. اور پھر ایک ڈے کیر جیسے سکول میں ہم بیس سال سے اوپر کے تجربہ کار اساتذہ نے پڑھانے کا بیڑا اٹھا لیا - راستہ بیشک کٹھن تھا پر ہم دونوں نے اسے اس طرح سے لیا کہ دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو صرف پیسوں کے لئے کام نہیں کرتے بلکہ انسانیت کی ترقی کے لئے بھی کرتے ہیں تو ہم نے بھی یہی سمجھ کر اس سکول کو شروع کیا. ابتدا میں اس سکول میں مشکل سے ٦٠ یا ٧٠ بچے ہوں گے جو کہ نرسری اور کے جی سے لے کر چھٹی جماعت تک تھے اس سکول میں پادری پرویز کے اپنے بچے اور ہماری دونوں بیٹیاں بھی تھیں. جو ٹیچرز سکول میں کام کرتی تھیں ان میں دو اور ٹیچرز کے بچے بھی تھے - تو ایک ایک کلاس روم میں دو یا تین کلاسوں کو ایک ساتھ بیٹھا کر پڑھایا کرتے تھے اور ہم دونوں نے کبھی چھوٹی کلاسوں کو پڑھایا نہیں تھا پر اب پڑھا رہے تھے. ہمارے ساتھ دس سے بارہ ٹیچرز کام کر رہے تھے. جو سب کے سب نا تجربہ کار کوئی ٹریننگ نہیں تھی بس ہم جسے ان کو گائیڈ کرتے تھے وو کام کرتے تھے ہم نے اس سکول میں عرصہ چھ سال کام کیا. اس دوران ہمارے ساتھ کچھ ٹرینڈ اور تجربہ کار ٹیچر بھی آے جنہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ ہمارے سکول کے بچوں کو پڑھایا اس سکول کے بارے عجیب و غریب حالات تھے اس کا ہر سسٹم اپنے آپ میں سکولوں سے الگ تھلگ تھا ہم نے بہت ساری باتوں میں سکول سسٹم کو سکول جیسا بنانے کی پوری کوشش کی لیکن اس سکول کے سسٹم کو پادری پرویز اور اس کے بچوں کی نظر کھا گئی -ہم سسٹم کو بنانے کی کوشش کرتے اور پادری پرویز کے بچے اس کو خراب کرنے میں لگے رہتے- جیسیا ایک مثال ہے : ہم کہتے بچو سب مکمل یونیفارم میں آیا کریں اور پادری پرویز کے بچے خاص طور پر بدتمیز بیٹے ادھورے یونیفارم میں آیا کرتے تھے کبھی تو بیٹی بھی ایسے ہی کرتی اور وجہ بتاتی کہ ماما کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے پورا یونیفارم نہیں کیونکہ دھلا نہیں اس لئے اور ساتھ ہی پادری پرویز بھی سفارش کر دیتے کہ تھوڑی رعایت کر دیں. تو پھر کرنا پڑتا تھا دوستو اس سکول کی داستان تھوڑی لمبی ہو جائے گی اس سے آگے ہم کل شروع کریں گے.
----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Translation:
Friends ! Hello! I sincerely hope that by the grace of God you will all be well - may God keep you healthy and strong - so I was telling you that we both started working as principals and vice principals in the Har Bur Light Assemblies of God Done - It was March 3rd and April 5th. In March my wife Amber Saba and in April I started. And then in a day care school like ours, we had experienced teachers over twenty years of age - the path was difficult, but we both took it in such a way that there are so many people in the world who just for money. If we do not work but also for the development of humanity, then we started this school with the same understanding. Initially this school would hardly have 3 or 4 children who were from nursery and KG to sixth grade. Pastor Pervez had his own children and our two daughters in this school. The teachers who worked in the school had two more teachers' children - so we used to teach two or three classes together in one classroom and we both never taught small classes but now we are teaching. Were. Ten to twelve teachers were working with us. All of them were inexperienced, had no training, just the ones we guided and worked. We worked in this school for six years. During this time we also had some trained and experienced teachers who taught our school children with great skill. There were strange situations about this school. Each system was isolated from the schools in itself. We talked a lot. I tried my best to make the school system look like a school but this school system was eaten up by Pastor Pervez and his children. We tried to make the system and Pastor Pervez's children kept on spoiling it. Example: We say children should all come in full uniform and Pastor Pervez's children, especially the rude son, used to come in incomplete uniforms. Don't wash it, and at the same time, Pastor Pervez recommends that you make a small discount. Then friends, the story of this school will be a little longer, we will start tomorrow.




Comments
Post a Comment