My Marriage was a big assignment for me and My family 31052022
جب میں نے ہاں کر دی تو پھر دن اور راتیں سوچنے اور انتظار کرنے میں گزرنے لگے دونوں خاندانوں کے آپس میں ملنے ملانے کے سلسلے شروع ہو گئے . دوستو! معافی چاہتا ہوں کہ میں نے آپ سے سلام دعا نہیں کی. تو عزیزو علیکم. امید کرتا ہوں آپ سب لوگ خیر سے ہوں گے. تو دوستو! جہاں میری منگنی ہوئی وہ گھر تو اچھا تھا پر میرے گھر والے مطلب میری بہنیں اور بھائی کا اندازے زندگی بڑا ہی نرالہ تھا . کسی کو اپنے برابر سمجھتے ہی نا تھے پھر وقت گزرتا گیا اور میرے گھر والوں کی اور میری میری منگیتر کے گھر والوں سے نا بن سکی اور ایک وقت آیا کہ مجھے فیصلہ کرنا تھا کہ کیا کروں بس وہی ہوا جس کا خطرہ تھا جب لڑکی کی والدہ نے مجھے پوچھا کہ بیٹا آپ کیا کہتے ہو شادی کرنی ہے یا نہیں تو میں صاف جواب دے دیا کہ ماں جی نہیں. دوستو میری نہ کے پیچھے دو وجوہات تھیں ایک اس وقت کوئی شادی کے اخراجات کا انتظام نہیں تھا اور دوسرے یہ زبردستی والا رشتہ لگ رہا تھا سو میں نے مناسب جانا بجاے اس کے کہ شادی کے بعد مشکلات آئیں میں نے انکار کو ہی ٹھیک جانا. مگر میرے اس انکار سے لڑکی کی والدہ بیمار ہو گئیں جس کا مجھے افسوس ہوا. ... دوستو آپ سو...