Posts

I have kicked out from My Morning Job and soled our own House

Image
 ہیلو دوستو! میں روز صبح اندھیرے نکلتا تھا شہر میں سالویشن آرمی نوکری کے لیے اور دوپہر میں سینٹ فرانسس زوئیر ہائی سکول میں اور پھر شام ٥ بجے چھٹی میں گھر کے لئے سفر شروع کرتا تھا اور پھر گھر پنہچتے شام ہو جاتی تھی.ان ہی دنو میں سکول انتظامیہ کی طرف سے نوٹس ملا کہ آپ کی نوکری ختم ہوگئی ہے آپ کا حساب کردیا گیا ہے . آپ وہ لے لیں اور دوبارہ کنٹریکٹ دستخط کریں اساتذہ نے شور تو کیا پر انتظامیہ کے آگے کسی کی نہیں چلتی- پھر سب سے دوبارہ کنٹریکٹ دستخط کروا لیے پر میرے سمیت چند اساتذہ سے نہیں- ہم نے بھی کہا ٹھیک ہے جب ان کو ہماری ضرورت نہیں تو پھر کیا کیا جا سکتا ہے ہم نے اپنا حساب لیا اور سالویشن آرمی کو خیر آباد کہا اور پھر میری زندگی میں ایک اور تبدیلی آئی - وہ یہ کہ میں نے اپنے سالے کے کہنے پر پیلی ٹیکسی خریدنے کا ارادہ کیا -خیال یہ تھا کہ گھر کے کاموں کے ساتھ ساتھ مزدوری بھی کروں گا . دوستو چھوٹے والے سالہ صاحب نے لانڈھی میں ایک چلتے چلتے ٹیکسی کے پیچھے سیل اور نمبر دیکھا اور ساتھ ہی اپنے خیال کا اظہار کیا کہ بھائی ٹیکسی بڑی اچھی ہے خرید لو - جب بڑے سالے نے ٹیکسی دیکھی تو اس نے اور بھی ...

Marriage Of My sisters

Image
 اسلام و علیکم دوستو! الله پاک آپ کو خوش رکھے. آمین  عزیزو میرے قیوم آباد چھوڑنے کے بعد بڑی والی بہن جو تھی تو بڑی پر مجھ سے چھوٹی ہی تھی یہ اظہار کیا کہ میں نے ایک جسٹن یونس نامی لڑکا پسند کیا ہے جو جیسا بھی ہے میری اس سے شادی کر دیں . مجھے وہ لڑکا پسند نہیں آیا پر بہن کے ضد کنے پر مجھے ہاں کہ کر یہ شادی کر دینی پڑی. پھر میں اور میری بیوی یہاں شاہ ٹاون سے گۓ اور گھر کے اندر ہی پادری صاحب کو بلا کر یہ شہدی کر دی گئی دوستو خدا سے ابھی تک پوچھتا ہوں کہ میں اسی طرح مشکلات میں ہی رہ کر اس دنیانسے چلا  جاوں گا - دوستو جب سے میں نے کام کرنا شروع کیا ہےکبھی خوشحال نہیں دیکھا اپنے آپ کو شادی سے پہلے کچھ اچھا تھا پر والدہ اور بہنوں نے کچھ بینک میں جمع نہیں کرنے دیا- جب شادی ہو گئی تو مہنگائی نے کچھ جمع نہیں کرنے دیا سو آج تک  آ رہا ہے جو کچھ کمایا بچے پالنے میں خرچ کردیا اور پھر کبھی تو اتنے مشکل حالات بھی آے کہ زیورات بھی بیچ کر حالات سے نپٹنا پڑا . بہرحال میں شہر سے جاب کر کے شام تک لوٹتا تھا اور صبح اندھیرا ہی ہوتا تھا جب میں گھر سے نکل آتا تھا. دونو بہنیں شادی کر کے اپنے ...

Forgotten Son Was creating So Many Problems With Me Day By Day

Image
 عزیزو اسلام و علیکم! آپ کی سلامتی ہو ! میں ایک ایسا شخص ہو جس کبھی بھی اجج تک سکون نصیب نہیں ہوا اس کی وجہ آج تک جان نہیں سکا خدا سے بہت بار پوچھا پر ہر بار کوئی نشان نہیں ملا. اب میرا یہ بھائی روز میرے لئے ایک نئی مشکل کھڑی کرتا تھا غلط صحبت کی وجہ سے نشہ کا عادی ہو چکا تھا اور انجکشن تک بھی لگاتا تھا. اور جب نشے میں ہوتا تھا تو پھر مجھے اور گھر میں ہر ایک کو گالی گلوچ کرنا اور مار پیٹ کرنا اس کا معمول تھا.میں   سے کہا  کہ یا تو اس کو نکال دو یا مجھے چھوڑ دو پر والدہ کو ہر بار وہی عزیز رہا دوستو اس کی وجہ میں بتا چکا ہوں کہ شروع سے جو میں الگ رہا ہوں. تو پھر کیا مجھے فیصلہ کرانا پڑا کہ میں گھر چھوڑ دوں . اب مجھے یہ فیصلہ کرنا تھا کہ اگر میں جاؤں تو کہاں تو پھر میں نے کچھ سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ سسرال کراے پر شفٹ ہو جاتا ہوں جب میں نے آگے سسرال میں بات کی تو وہ جیسے پہلے ہی تیار تھے کہنے لگے ٹھیک ہے. تو پھر جب میں نے والدہ کو جب اپنی مرضی بتائی کہ میں یہ کرنے جا رہا ہوں تو تھوڑی دیر  کے لئے پریشان ہوئی پھر  ٹھیک ہو گئیں .اس کی بھی وجہ تھی وہ ی...

Problem Creator forgotten son and my sisters

Image
 عزیز دوستو! سلام ! لکھنا تو روز چاہتا ہو پر بجلی ساتھ دے تو لکھوں وقت پر آتی ہی نہیں سارے کام بگڑے ہوے ہیں اس کی وجہ سے. تو میں آپ کو بتا رہا تھا کہ میری والدہ نے اپنے بھائی سے ایک بیٹا لے کے کر پالا تھا جو اب جوان ہو چکا تھا اور نا جانے کیوں وہ ساری باتوں میں میرے جیسا بننا چاہتا تھا اور گھر کے اندر بھی وہ چاہتا تھا کہ اس کی عزت میرے جیسی ہو پر گھر میں بڑا تھا تو ایسا ہو نہیں سکتا تھا . تو پھر وہ دن بدن بگڑتا چلا گیا. حالانکہ میں نے اس  کی تعلیم بھی کروائی اگر میں اس کو ڈانٹ ڈپٹ کر کے میٹرک بھی نا کرواتا تو وہ انپڑھ ہی رہ جاتا پر دوستو اس کی حرکتیں انپڑھ لوگوں سے بھی بدتر تھیں میں نے اس کو کمپیوٹر کا کورس بھی کروایا  اور پھر جناح ہسپتال میں ٹریننگ بھی کروائی جس کے دوران اس کی ایک سٹاف نرس سے اچھی بن گئی اور پھر میں نے نا چاہتے ہوے بھی اس شادی میں شریک ہوا . کیونکہ اس نے مجھے بہت باتوں میں ذلیل کرنا شروع کر دیا تھا. گھر میں نشہ کر کے آنا اور احر بہنوں کو مارنا اور تنگ کرنا اس کا معمول بن گیا تھا میری شادی میں میں نے اس کے لیے وہ سب بنوایا جو میں نے اپنے لئے بنوایا تھا. ا...

Only Jesus and Love of affair and Lot Of Frustration

Image
میرے پیارے دوستو! آج کل بجلی اتنی تنگ کرتی ہے کے کچھ بھی ڈھنگ سے نہیں ہو رہا میری آپکی ملاقات بھی اسی کی نظر ہو رہی ہے.. تو دوستو میرے گھر میں ان دنوں صرف یسوع کہنے والے لوگوں کو قبضہ ہو چکا تھا وہ لوگ ابھی بھی کراچی ہی میں موجود ہیں اور ان کا کام زوروں پر ہے ہمارے ایمان کی دھجیاں اڑا رہے ہیں او ہم کچھ بھی نہیں کر پا رہے. پر دوستو میں نے جب اپنے گھر میں قدم رکھا تو وو میرے نام سے پہلے ہی واقف تھے تھوڑا ان کو جھٹکا لگا دوستو ! بڑی دکھ بھری کہانیاں میرے ساتھ جڑی ہوئی ہیں میں جب ڈرگ روڈ میں تھا تو میری دونوں بہنوں نے اپنے لئے ایک ایک محبوب بنا لیا تھا بیشک یہ بات مجھے نہیں کرنی چاہیے پر کیا کروں حقیقت بتاے بغیر آگے بڑھ نہیں سکتا جب میں قیوم آباد سے نکلا تھا تو اس ان رشتوں کی بنیادیں اتنی مضبوط نا تھیں پر میرے وہاں سے جانے پر یہ مضبوط ہو گئی اور پھر جن دنوں میں میں چھوٹی بہن کو بیٹے کی خاطر لے کر گیا تھا اس کو لینے ایک دو بار جب وہ لڑکا جو کہ قیوم آباد میں ہمارے پڑوسی تھے آیا تو مجھے اور میری بیوی کو اسی دم اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ کچھ ٹھیک نہیں ہو رہا لیکن میں اس وقت خاموش رہا کہ می...

God Blessed us a son named Matthew on 4th Oct.2002

Image
اسسلام و علیکم دوستو! کرتا ہو الله پاک کا فضل سے سب ٹھیک ہوں گے. تو دسوتو ہماری پہلی اولاد میری معاشی پریشانیوں کا شکار ہو گئی پھر کچھ عرصہ سناٹا ہونے کے بعد خدا نے پھر ہمیں اولاد کی نعمت سے سرفراز کیا اور پھر اس وقت جو ہمارا بیٹا میتھیو ہے پیدا ہوا میں نے اپنے تینوں بچوں کے نام خود ہے رکھے ہیں بائبل کو مد نظر رکھ کر اس کی پیدائش سے پہلے بڑا خیال رکھنا پڑا ڈاکٹر نے کہا کہ بے حد  آیهتیت احتیاط کرنا پڑے گی سو ہم نے کی اور پھر  خدا نے وقت پر ہمیں ایک بیٹے سے نوازا جو اس وقت پاکستان نیوی میں فوجی ہے .عزیزو خدا نے مجھے بیٹا دیا پر میرے باپ کو اپنے پاس بولا لیا اور یہ بات مجھے مری ماں نے بیٹے کی پیدائش کے کوئی سال بعد بتائی کہ مجھے پنجاب سے خط آیا تھا کہ تمھارا باپ فوت ہو گیا ہے پر میں نے اس لیے نہیں بتایا کہ میں بہت خوش تھا اور وہ مجھے اداس نہیں کرنا چاہتی تھیں 😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭 میری وہ عزیز ہستی جس نے مجھے اس قا بل بنایا تھا کہ میں دنیا میں زندہ رہ سکوں مجھ سے جدا ہو گئی عزیزو یہ دکھ اتنا بڑا تھا کہ میں کافی عرصہ اس پریشانی نا نکل پایا اور پھر اس کے ساتھ ہی ہم...

I Lost My First Baby

Image
ہیلو میرے پیارے دوستو کیسے ہیں آپ خداوند میں پوری امید ہے کہ سب کچھ اچھا ہی ہو گا ..... تو ہم بات کر رہے تھے میرے سسرال کی . ان کے بارے میں کیا بتاوں سارے بہت اچھے ہیں اور خاص طور پر میری ساس ماں جو شائد سب ہی کی ہوتی ہیں. مری ساس میرا بہت خیال بھی رکھتی رہی ہیں اور عزت احترام بھی بے حد دیتی رہی ہیں میں اپنی بات کو ماضی میں اس لئے کر رہا ہوں کیونکہ آج کل وہ راولپنڈی میں ہیں اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ. بڑی ہی سگھڑ خاتون ہیں ہر لحاظ سے ، چاہے مہمان داری ہو یا کہیں مہمان بننا دونوں میں ہی اچھے رکھ رکھاؤ کی مالک ہیں. سسر جی ذرا فرق مزاج کے ہیں جو میں زیادہ ضروری نہیں سمجھتا کہ بیان کروں . تو میں جسے ہی سسرال پہنچا تو میری مہمان داری شروع ہو گئی .میرے ایک سالہ جی ڈی آئ خان سے آیا ہوا تھا اس نے میری بڑی خدمات کی میرے گھٹنے پر کچھ خاص دوائی دودھ سے بنا کر باندھی کہ جلد ٹھیک ہو جائے . سسرال نے اپنی ساری خدمات مجھے دیں . تو دستو وقت آ گیا کہ میری والدہ مرحومہ مجھے لینے آ گئیں اور پھر بہو سمیت سارے لوگ واپس گھر پہنچ گئے .اور اگلے سارے مظالم سہنے کے لئے تیاری شروع ہو گئی . وہ یہ کہ جو زیور ہم نے دلہن ...