Posts

Denting Painting of My Yellow Cab and My Job In Cooking Oil Company

Image
اسلام و علیکم  صبح بخیر ! دوستو میری سرگرمیاں کچھ بے ترتیب سی ہو گئی ہیں اس لئے معذرت خواہ ہوں جو روزانہ لکھ نہیں پا رہا مگر جونہی مجھے وقت ملا ہے میں نے غنیمت جان کر لکھنا شروع کر دیا ہے ----- تو عزیزو میری یلو کیب رہی تھی اور بینک میں پڑا پیسہ خرچ ہو رہا تھا اور میں شج آباد کوکنگ آئل کمپنی میں بطور مدد گار تجزیہ کار کے کام کر رہا تھا وو لوگ کوئی اتنی بڑی رقم تنخواہ میں نہیں دے رہے تھے لیکن پھر بھی میں مطمئن تھا اور وو لوگ جونیئر ہونے کے ناطے کام بھی بہت لیتے تھے کبھی ادھر کبھی ادھر بھیج دیتے تھے.-------- لیکن میں نے وہاں بہت کچھ سیکھا  کوکنگ آئل کو پیکنگ سے پہلے کم و بیش آٹھ سے دس ٹسٹ کر کے پیک کرے ہیں ان میں سے مجھے تقریبا سارے آتے تھے. ایک وقت آیا کہ میں رات میں پوری شفٹ ہینڈل کرنے لگا اور اگر میں وہاں کام جاری رکھتا تو سینئیر بھی ہو جاتا اور مالی طور پر بھی اضافہ ہوتا  پر شائد  خدا پاک نے میری میرے نصیب میں پڑھانا ہی لکھ کر دنیا میں بھیجا تھا امن اس کمپنی میں صرف ایک سال کام کیا اور پھر میری زندگی کا میں کہوں گا کہ برا دور شروع ہو گیا جو دیکھنے اور سننے میں...

I PURCHASED A YELLOW CAB AND TRIED TO MAKE IT FOR MY EARNINGS

Image
 پیارے دوستو ! اسلام و علیکم - دوستو میں آپ سے معافی چاہتا ہو جو آپ سے کچھ دنوں کے لئے رابطہ ٹوٹ گیا پر اس میں کچھ خرابیاں بجلی کی اور پھر کچھ میری مصروفیت خیر ساری باتیں اپنی جگہ پر آپ میرے لیے مقدم ہیں جو وقت نکال کر میرے لکھے ہوے کو پڑھتے ہیں. تو دوستو میں نے یلو کب خریدی جو پیسہ مجھے میرے سالویشن آرمی سکول سے ملا میں نے ایک خیبر ٹیکسی خرید لی اور پھر لگا اور لوگوں کی طرح قسمت آزمانے لگا میں اتنا ماہر ٹیکسی ڈرائیور نا تھا - پہلے اس پر اپنی ڈرائیونگ میں مہارت پیدا کی کی اور پھر ابھی مہارت جاری تھی تو گاڑی کا انجن جواب دے گیا پینتیس(٣٥) سے چالیس ہزار کا خرچہ کرنا پڑھا پھر اس کو رواں کیا اور روزی کرنے کی کوشش کی پر شائد خدا کی مرضی نا تھی کچھ خاطر خواہ آمدنی نہیں ہوئی اور دن بدن جیب ہی سے خرچ کرنا پڑھتے تھے یعنی گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹیکسی کوئی خاص فائدہ مند ثابت نہیں ہو رہی تھی.پھر بھی کچھ وقت میں اور پھر کچھ وقت میرے سالہ صاحب روزی کرنے کی کوشش کرنے لگے. گاڑی میں روز بروز کوئی  نا کوئی کام بھی نکلتا رہتا تھا مجھے وو ٹیکسی مہنگی پڑ  رہی تھی پر کیا کرتا میں نے ب...

I have kicked out from My Morning Job and soled our own House

Image
 ہیلو دوستو! میں روز صبح اندھیرے نکلتا تھا شہر میں سالویشن آرمی نوکری کے لیے اور دوپہر میں سینٹ فرانسس زوئیر ہائی سکول میں اور پھر شام ٥ بجے چھٹی میں گھر کے لئے سفر شروع کرتا تھا اور پھر گھر پنہچتے شام ہو جاتی تھی.ان ہی دنو میں سکول انتظامیہ کی طرف سے نوٹس ملا کہ آپ کی نوکری ختم ہوگئی ہے آپ کا حساب کردیا گیا ہے . آپ وہ لے لیں اور دوبارہ کنٹریکٹ دستخط کریں اساتذہ نے شور تو کیا پر انتظامیہ کے آگے کسی کی نہیں چلتی- پھر سب سے دوبارہ کنٹریکٹ دستخط کروا لیے پر میرے سمیت چند اساتذہ سے نہیں- ہم نے بھی کہا ٹھیک ہے جب ان کو ہماری ضرورت نہیں تو پھر کیا کیا جا سکتا ہے ہم نے اپنا حساب لیا اور سالویشن آرمی کو خیر آباد کہا اور پھر میری زندگی میں ایک اور تبدیلی آئی - وہ یہ کہ میں نے اپنے سالے کے کہنے پر پیلی ٹیکسی خریدنے کا ارادہ کیا -خیال یہ تھا کہ گھر کے کاموں کے ساتھ ساتھ مزدوری بھی کروں گا . دوستو چھوٹے والے سالہ صاحب نے لانڈھی میں ایک چلتے چلتے ٹیکسی کے پیچھے سیل اور نمبر دیکھا اور ساتھ ہی اپنے خیال کا اظہار کیا کہ بھائی ٹیکسی بڑی اچھی ہے خرید لو - جب بڑے سالے نے ٹیکسی دیکھی تو اس نے اور بھی ...

Marriage Of My sisters

Image
 اسلام و علیکم دوستو! الله پاک آپ کو خوش رکھے. آمین  عزیزو میرے قیوم آباد چھوڑنے کے بعد بڑی والی بہن جو تھی تو بڑی پر مجھ سے چھوٹی ہی تھی یہ اظہار کیا کہ میں نے ایک جسٹن یونس نامی لڑکا پسند کیا ہے جو جیسا بھی ہے میری اس سے شادی کر دیں . مجھے وہ لڑکا پسند نہیں آیا پر بہن کے ضد کنے پر مجھے ہاں کہ کر یہ شادی کر دینی پڑی. پھر میں اور میری بیوی یہاں شاہ ٹاون سے گۓ اور گھر کے اندر ہی پادری صاحب کو بلا کر یہ شہدی کر دی گئی دوستو خدا سے ابھی تک پوچھتا ہوں کہ میں اسی طرح مشکلات میں ہی رہ کر اس دنیانسے چلا  جاوں گا - دوستو جب سے میں نے کام کرنا شروع کیا ہےکبھی خوشحال نہیں دیکھا اپنے آپ کو شادی سے پہلے کچھ اچھا تھا پر والدہ اور بہنوں نے کچھ بینک میں جمع نہیں کرنے دیا- جب شادی ہو گئی تو مہنگائی نے کچھ جمع نہیں کرنے دیا سو آج تک  آ رہا ہے جو کچھ کمایا بچے پالنے میں خرچ کردیا اور پھر کبھی تو اتنے مشکل حالات بھی آے کہ زیورات بھی بیچ کر حالات سے نپٹنا پڑا . بہرحال میں شہر سے جاب کر کے شام تک لوٹتا تھا اور صبح اندھیرا ہی ہوتا تھا جب میں گھر سے نکل آتا تھا. دونو بہنیں شادی کر کے اپنے ...

Forgotten Son Was creating So Many Problems With Me Day By Day

Image
 عزیزو اسلام و علیکم! آپ کی سلامتی ہو ! میں ایک ایسا شخص ہو جس کبھی بھی اجج تک سکون نصیب نہیں ہوا اس کی وجہ آج تک جان نہیں سکا خدا سے بہت بار پوچھا پر ہر بار کوئی نشان نہیں ملا. اب میرا یہ بھائی روز میرے لئے ایک نئی مشکل کھڑی کرتا تھا غلط صحبت کی وجہ سے نشہ کا عادی ہو چکا تھا اور انجکشن تک بھی لگاتا تھا. اور جب نشے میں ہوتا تھا تو پھر مجھے اور گھر میں ہر ایک کو گالی گلوچ کرنا اور مار پیٹ کرنا اس کا معمول تھا.میں   سے کہا  کہ یا تو اس کو نکال دو یا مجھے چھوڑ دو پر والدہ کو ہر بار وہی عزیز رہا دوستو اس کی وجہ میں بتا چکا ہوں کہ شروع سے جو میں الگ رہا ہوں. تو پھر کیا مجھے فیصلہ کرانا پڑا کہ میں گھر چھوڑ دوں . اب مجھے یہ فیصلہ کرنا تھا کہ اگر میں جاؤں تو کہاں تو پھر میں نے کچھ سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ سسرال کراے پر شفٹ ہو جاتا ہوں جب میں نے آگے سسرال میں بات کی تو وہ جیسے پہلے ہی تیار تھے کہنے لگے ٹھیک ہے. تو پھر جب میں نے والدہ کو جب اپنی مرضی بتائی کہ میں یہ کرنے جا رہا ہوں تو تھوڑی دیر  کے لئے پریشان ہوئی پھر  ٹھیک ہو گئیں .اس کی بھی وجہ تھی وہ ی...

Problem Creator forgotten son and my sisters

Image
 عزیز دوستو! سلام ! لکھنا تو روز چاہتا ہو پر بجلی ساتھ دے تو لکھوں وقت پر آتی ہی نہیں سارے کام بگڑے ہوے ہیں اس کی وجہ سے. تو میں آپ کو بتا رہا تھا کہ میری والدہ نے اپنے بھائی سے ایک بیٹا لے کے کر پالا تھا جو اب جوان ہو چکا تھا اور نا جانے کیوں وہ ساری باتوں میں میرے جیسا بننا چاہتا تھا اور گھر کے اندر بھی وہ چاہتا تھا کہ اس کی عزت میرے جیسی ہو پر گھر میں بڑا تھا تو ایسا ہو نہیں سکتا تھا . تو پھر وہ دن بدن بگڑتا چلا گیا. حالانکہ میں نے اس  کی تعلیم بھی کروائی اگر میں اس کو ڈانٹ ڈپٹ کر کے میٹرک بھی نا کرواتا تو وہ انپڑھ ہی رہ جاتا پر دوستو اس کی حرکتیں انپڑھ لوگوں سے بھی بدتر تھیں میں نے اس کو کمپیوٹر کا کورس بھی کروایا  اور پھر جناح ہسپتال میں ٹریننگ بھی کروائی جس کے دوران اس کی ایک سٹاف نرس سے اچھی بن گئی اور پھر میں نے نا چاہتے ہوے بھی اس شادی میں شریک ہوا . کیونکہ اس نے مجھے بہت باتوں میں ذلیل کرنا شروع کر دیا تھا. گھر میں نشہ کر کے آنا اور احر بہنوں کو مارنا اور تنگ کرنا اس کا معمول بن گیا تھا میری شادی میں میں نے اس کے لیے وہ سب بنوایا جو میں نے اپنے لئے بنوایا تھا. ا...

Only Jesus and Love of affair and Lot Of Frustration

Image
میرے پیارے دوستو! آج کل بجلی اتنی تنگ کرتی ہے کے کچھ بھی ڈھنگ سے نہیں ہو رہا میری آپکی ملاقات بھی اسی کی نظر ہو رہی ہے.. تو دوستو میرے گھر میں ان دنوں صرف یسوع کہنے والے لوگوں کو قبضہ ہو چکا تھا وہ لوگ ابھی بھی کراچی ہی میں موجود ہیں اور ان کا کام زوروں پر ہے ہمارے ایمان کی دھجیاں اڑا رہے ہیں او ہم کچھ بھی نہیں کر پا رہے. پر دوستو میں نے جب اپنے گھر میں قدم رکھا تو وو میرے نام سے پہلے ہی واقف تھے تھوڑا ان کو جھٹکا لگا دوستو ! بڑی دکھ بھری کہانیاں میرے ساتھ جڑی ہوئی ہیں میں جب ڈرگ روڈ میں تھا تو میری دونوں بہنوں نے اپنے لئے ایک ایک محبوب بنا لیا تھا بیشک یہ بات مجھے نہیں کرنی چاہیے پر کیا کروں حقیقت بتاے بغیر آگے بڑھ نہیں سکتا جب میں قیوم آباد سے نکلا تھا تو اس ان رشتوں کی بنیادیں اتنی مضبوط نا تھیں پر میرے وہاں سے جانے پر یہ مضبوط ہو گئی اور پھر جن دنوں میں میں چھوٹی بہن کو بیٹے کی خاطر لے کر گیا تھا اس کو لینے ایک دو بار جب وہ لڑکا جو کہ قیوم آباد میں ہمارے پڑوسی تھے آیا تو مجھے اور میری بیوی کو اسی دم اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ کچھ ٹھیک نہیں ہو رہا لیکن میں اس وقت خاموش رہا کہ می...